🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2433. -- باب: العارية مضمونة
-- باب: ”عاریت (پر لی گئی چیز) کی ضمانت لازم ہے“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11479
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ نَاسٍ مِنْ آلِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ فَقَالُوا: اسْتَعَارَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ⦗١٤٨⦘.
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ، صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کی اولاد سے نقل فرماتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے اسلحہ عاریتاً لیا، صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: عاریتاً یا زبردستی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عاریتاً۔“ اس نے تیس سے چالیس زرہیں دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کی جنگ لڑی، جب اللہ نے مشرکوں کو شکست دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صفوان کی زرہوں کو جمع کرو۔“ صحابہ نے چند زرہیں گم پائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفوان رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اگر تو چاہے تو ہم تاوان دے دیتے ہیں۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! جو آج میرے دل میں ہے (ایمان) وہ اس دن نہ تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العارية/حدیث: 11479]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11479 in Urdu