السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2472. -- باب: من أباح المزارعة بجزء معلوم مشاع وحمل النهي عنها على التنزيه أو على ما لو تضمن العقد شرطا فاسدا
-- باب: اس شخص کا قول جس نے پیداوار کے ایک معلوم مشترکہ حصے پر مزارعت کو مباح قرار دیا، اور اس کی ممانعت کو کراہت تنزیہی پر محمول کیا، یا اس صورت پر محمول کیا جب عقد کسی فاسد شرط پر مشتمل ہو۔
حدیث نمبر: 11734
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: قُلْتُ لِطَاوُسٍ: لَوْ تَرَكْتَ الْمُخَابَرَةَ؛ فَإِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ، قَالَ: أَيْ عَمْرُو، إِنِّي أُعْطِيهِمْ وَأُعِينُهُمْ، وَإِنَّ أَعْلَمَهُمْ أَخْبَرَنِي، يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَنْهَ عَنْهُ وَلَكِنْ قَالَ:" أَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا خَرْجًا مَعْلُومًا" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ.
عمرو بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے طاؤس رحمہ اللہ سے کہا: اگر آپ مخابرہ چھوڑ دیں! کیونکہ وہ گمان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے، طاؤس نے کہا: اے عمرو! میں ان کو (زمین) دیتا ہوں اور ان کی مدد کرتا ہوں، اور ان میں سب سے زیادہ جاننے والے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں کیا بلکہ فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو (زمین) عطیہ کر دے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر مقررہ کرایہ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11734]
تخریج الحدیث: «بخاري2330»
الحكم على الحديث: بخاري2330
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11734 in Urdu