السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2474. -- باب: فضل الزرع والغرس إذا أكل منه
-- باب: کھیتی باڑی کرنے اور پودا لگانے کی فضیلت کا بیان جب اس میں سے کچھ کھایا جائے۔
حدیث نمبر: 11748
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، قَالَا: ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ نَخْلًا لِأُمِّ مُبَشِّرٍ، امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ:" مَنْ غَرَسَ هَذَا، مُسْلِمٌ أَوْ كَافِرٌ؟" فَقَالُوا: مُسْلِمٌ، فَقَالَ:" لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا فَأَكَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ طَيْرٌ أَوْ دَابَّةٌ إِلَّا كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ فَقَالَ: وَقَالَ مُسْلِمٌ: حَدَّثَنَا وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام مبشر رضی اللہ عنہا نامی انصاری عورت کے باغ میں داخل ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کسی مسلمان کی شجر کاری ہے یا کافر کی؟“ انہوں نے کہا: مسلمان کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان شجر کاری کرتا ہے اس سے کوئی انسان، پرندہ یا جانور کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11748]
تخریج الحدیث: «مسلم 1553»
الحكم على الحديث: مسلم 1553
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11748 in Urdu