السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. -- باب التطهر في سائر الأواني من الحجارة والزجاج والصفر والنحاس والشبه والخشب وغير ذلك
-- باب: پتھر، شیشے، پیتل، تانبے، کانسے، لکڑی اور ان کے علاوہ دیگر تمام برتنوں سے پاکی حاصل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 118
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِوَضُوءٍ فَجِيئَ بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ أَحْسَبُهُ قَالَ: قَدَحِ زُجَاجٍ، فَوَضَعَ أَصَابِعَهُ فِيهِ، فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَتَوَضَّئُونَ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ، فَحَزَرْتُهُمْ مَا بَيْنَ السَّبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى الْمَاءِ كَأَنَّهُ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ". قَالَ ابْنُ خُزَيْمَةَ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ غَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، فَقَالُوا: رَحْرَاحٍ مَكَانَ زُجَاجٍ. قَالَ الشَّيْخُ: هُوَ كَمَا قَالَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا تو (آپ کے پاس) پیالہ لایا گیا جس میں پانی تھا، راوی کہتا ہے: ”میرا گمان ہے کہ شیشے کا پیالہ تھا،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں رکھیں، لوگ یکے بعد دیگرے وضو کرنے لگے، میں نے ان کا اندازہ ستر (70) سے اسی (80) کے درمیان لگایا، پھر میں نے پانی کی طرف دیکھنا شروع کیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹ رہا ہے۔
(ب) امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حماد بن زید سے کئی راویوں نے بیان کیا ہے جس میں «زُجَاجٍ» کی جگہ «رَحْرَاحٍ» کے الفاظ ہیں۔ شیخ رحمہ اللہ کہتے ہیں: بات ویسے ہی ہے جیسے انہوں نے کہی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 118]
(ب) امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حماد بن زید سے کئی راویوں نے بیان کیا ہے جس میں «زُجَاجٍ» کی جگہ «رَحْرَاحٍ» کے الفاظ ہیں۔ شیخ رحمہ اللہ کہتے ہیں: بات ویسے ہی ہے جیسے انہوں نے کہی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 118]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 5315»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 118 in Urdu