السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2517. -- باب: العمرى
-- باب: عمریٰ (عمر بھر کے لیے ہبہ کرنے) کا بیان
حدیث نمبر: 11985
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: حَضَرْتُ شُرَيْحًا قَضَى لِأَعْمَى بِالْعُمْرَى، فَقَالَ لَهُ الْأَعْمَى: يَا أَبَا أُمَيَّةَ، بِمَا قَضَيْتَ لِي؟ فَقَالَ شُرَيْحٌ: لَسْتُ أَنَا قَضَيْتُ لَكَ، وَلَكِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى لَكَ مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً قَالَ:" مَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ إِذَا مَاتَ".
ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں شریح رحمہ اللہ کے پاس گیا، انہوں نے اندھے کے لیے عمریٰ کا فیصلہ کیا، اندھے آدمی نے ان سے کہا: اے ابوامیہ! آپ نے میرے لیے کس چیز کا فیصلہ کیا ہے؟ شریح رحمہ اللہ نے کہا: میں نے تیرے لیے فیصلہ نہیں کیا بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرے لیے چالیس سال سے فیصلہ کر دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اس کی زندگی میں کوئی چیز بطورِ عمریٰ دی جائے اس کی وفات کے بعد وہ اس کے ورثاء کے لیے ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11985]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الام للشافعي 4/65»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11985 in Urdu