السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
269. -- باب: بصاق الإنسان ومخاطه
-- باب: انسان کے تھوک اور رینٹ (ناک کی رطوبت) کے پاک ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1201
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّعْدِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَحَكَّهَا بِيَدِهِ وَرُئِيَ فِي وَجْهِهِ شِدَّةُ ذَلِكَ عَلَيْهِ وَقَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا صَلَّى فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَإِذَا بَصَقَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ أَوْ يَفْعَلْ هَكَذَا، ثُمَّ بَزَقَ فِي ثَوْبِهِ وَدَلَكَ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ" قَالَ يَزِيدُ: وَأَرَانَا حُمَيْدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی جانب تھوک دیکھا تو اس کو اپنے ہاتھ سے کھرچ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے میں فرمایا: ”جب بندہ کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے اور قبلہ کے درمیان اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، جب تم میں سے کوئی تھوکے تو وہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدموں کے نیچے تھوکے یا اس طرح کرے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے میں تھوکا اور اسے مسل دیا۔ یزید راوی کہتے ہیں کہ حمید نے ہمیں کر کے دکھایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1201]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 397»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1201 in Urdu