السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2585. -- باب: من جعل ميراث من لم يدع وارثا ولا مولى في بيت المال
-- باب: اس شخص کے قول کے بیان میں جس نے لاوارث اور بغیر مولیٰ والے شخص کی وراثت کو بیت المال کے لیے قرار دیا
حدیث نمبر: 12403
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ، ثنا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ جِبْرِيلَ بْنِ أَحْمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ قَالَ: إِنَّ عِنْدِي مِيرَاثَ رَجُلٍ مِنَ الْأَزْدِ، وَلَسْتُ أَجِدُ أَزْدِيًّا أَدْفَعُهُ إِلَيْهِ، قَالَ:" فَاذْهَبْ فَالْتَمِسْ رَجُلًا أَزْدِيًّا حَوْلًا"، قَالَ: فَأَتَاهُ بَعْدَ الْحَوْلِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَمْ أَجِدْ أَزْدِيًّا أَدْفَعُهُ ⦗٣٩٩⦘ إِلَيْهِ، قَالَ:" فَانْطَلِقْ فَانْظُرْ أَوَّلَ خُزَاعِيٍّ تَلْقَاهُ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ"، فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" عَلِيَّ بِالرِّجَلِ"، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ:" انْظُرْ أَكْبَرَ خُزَاعَةَ فَادْفَعْهُ" جِبْرِيلُ بْنُ أَحْمَرَ هُوَ أَبُو بَكْرٍ الْأَحْمَرِيُّ.
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: میرے پاس ازد قبیلے کے آدمی کی وراثت ہے اور میں کسی ازدی کو نہیں پاتا کہ اس کو دے دوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا اور ایک سال تک کسی ازدی آدمی کو تلاش کر۔“ وہ ایک سال بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ازدی نہیں ملا کہ اسے دے دوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا اور جو پہلا خزاعی تجھے ملے اسے دے دے۔“ جب وہ چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لاؤ۔“ جب وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خزاعہ کے بڑے آدمی کو دیکھو اور اسے دے دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12403]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12403 in Urdu