السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2587. جماع أبواب الجد -- باب: ميراث الجد
باب: دادا کے احکام و مسائل پر مشتمل تمام ابواب کا مجموعہ -- باب: دادا کی وراثت کا بیان
حدیث نمبر: 12414
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَخَذَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَتِفًا وَجَمَعَ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَكْتُبَ الْجَدَّ، وَهُمْ يَرَوْنَ أَنْ يَجْعَلَهُ أَبًا، فَخَرَجَتْ عَلَيْهِ حَيَّةٌ فَتَفَرَّقُوا، فَقَالَ:" لَوْ أَنَّ اللهَ أَرَادَ أَنْ يُمْضِيَهُ لَأَمْضَاهُ".
طارق بن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (لکھنے کے لیے) کندھے کی ایک ہڈی لی اور اصحابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم رضی اللہ عنہم کو جمع کیا تاکہ دادا کے بارے میں (فیصلہ) لکھ دیں اور ان کا خیال تھا کہ وہ اسے باپ کی جگہ پر رکھیں گے، اتنے میں ان کے سامنے ایک سانپ نکل آیا تو وہ منتشر ہو گئے، انہوں نے فرمایا: اگر اللہ اسے نافذ کرنا چاہتا تو اسے نافذ کر دیتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12414]
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12414 in Urdu