السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2618. -- باب: الوصية للرجل وقبوله ورده
-- باب: کسی شخص کے لیے وصیت کرنا اور اس کا اسے قبول کرنے یا مسترد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 12613
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا جَدِّي، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ ⦗٤٥٢⦘ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ سَأَلَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، فَقَالُوا: تُوُفِّيَ وَأَوْصَى بِثُلُثِهِ لَكَ، قَالَ:" قَدْ رَدَدْتُ ثُلُثَهُ عَلَى وَلَدِهِ" وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
(١٢٦١٣) ابوقتادہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مدینہ میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے براء بن معرور کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: وہ فوت ہوگئے ہیں اور آپ کے لیے ثلث کی وصیت کر گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے ثلث کو اس کی اولاد پر لوٹاتا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوصايا/حدیث: 12613]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12613 in Urdu