السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. جماع أبواب المسح على الخفين -- باب: الرخصة في المسح على الخفين
موزوں پر مسح کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: موزوں پر مسح کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 1283
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عِيسَى بْنِ يُونُسَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي بِلَالٌ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ لَفْظُ حَدِيثِ عِيسَى وَفِي حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ بِإِسْنَادِهِ عَنْ بِلَالٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ وَتَابَعَهُمْ عَلَى ذَلِكَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ وَأَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنِ الْأَعْمَشِ فَلَمْ يَذْكُرْ كَعْبًا فِي إِسْنَادِهِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ شُعْبَةُ فِي آخَرِينَ عَنِ الْحَكَمِ مُرْسَلًا، وَرَوَاهُ زَائِدَةُ وَعَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنِ الْأَعْمَشِ فَذَكَرَا فِيهِ الْبَرَاءَ بَدَلَ كَعْبٍ وَمَنْ أَقَامَ إِسْنَادَهُ ثِقَاتٌ وَاللهُ أَعْلَمُ.
(الف) سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں اور چادر پر مسح کیا۔
(ب) سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور موزوں اور پگڑی پر مسح کیا۔ (د) اس روایت کو علی بن مسہر اور ابو معاویہ نے اعمش سے روایت کیا ہے، اس کی متابعت عبدالواحد بن زیاد، ابو اسحاق فزاری اور محمد بن فضیل نے کی ہے۔ ثوری نے اعمش سے بیان کیا ہے لیکن اپنی سند میں کعب کا ذکر نہیں کیا۔ اسی طرح شعبہ نے دوسرے راویوں کے ساتھ حکم سے مرسل روایت بیان کی ہے۔
جن راویوں نے اس کی سند کو پورا بیان کیا ہے وہ ثقہ ہیں، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1283]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 275»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1283 in Urdu