السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
279. جماع أبواب المسح على الخفين -- باب: الرخصة في المسح على الخفين
موزوں پر مسح کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: موزوں پر مسح کرنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 1285
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا ابْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ" فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنِّي رَأَيْتُكَ صَنَعْتَ شَيْئًا لَمْ تَصْنَعْهُ قَالَ:" عَمْدًا صَنَعْتُهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.
سلیمان بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے پانچ نمازیں پڑھیں اور موزوں پر مسح کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کچھ کیا ہے جو پہلے نہیں کرتے تھے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1285]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1285 in Urdu