السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2692. -- باب: إعطاء الذرية
-- باب: بچوں کو مال دینے کا بیان
حدیث نمبر: 13001
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ أَسْلَمَ أَنَّهُ قَالَ: كُنَّا يَوْمًا مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذْ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ أَعْرَابِيَّةٌ فَقَالَتْ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَا ابْنَةُ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءٍ، شَهِدَ أَبِي الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عُمَرُ:" نَسَبٌ قَرِيبٌ"، قَالَتْ: تَرَكْتُ بَنِيَّ وَمَا يُنْضِجُ أَكْبَرُهُمُ الْكُرَاعَ، فَأَمَرَ لَهَا عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِحِمْلِ مُوْقِرٍ طَعَامًا وَكِسْوَةً، فَقَالَ رَجُلٌ: أَكْثَرْتَ لَهَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ:" شَهِدَ أَبُوهَا الْحُدَيْبِيَةَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَعَلَّهُ قَدْ شَهِدَ فَتْحَ مَدِينَةِ كَذَا، وَفَتَحَ مَدِينَةِ كَذَا، فَحَظُّهُ فِيهَا، وَنَحْنُ نَجْبِيهَا، أَفَلَا أُعْطِيهَا مِنْ ذَلِكَ؟" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.
سیدنا زید بن اسلم رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ ایک دیہاتی عورت آئی، اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! میں خفاف بن ایماء رضی اللہ عنہما کی بیٹی ہوں، میرے باپ حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر ہوئے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: نسب قریبی ہے، اس نے کہا: میں اپنے چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ کر آئی ہوں اور ان میں سے بڑا بکری کے پائے پکانے کی طاقت بھی نہیں رکھتا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے ایک اونٹ، کھانے اور پہننے کی چیزوں کا حکم دیا۔ ایک آدمی نے کہا: آپ نے اسے زیادہ دے دیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کا باپ حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا اور شاید وہ فلاں فلاں شہر کی فتح میں بھی شامل ہوا ہو، پس اس کا حصہ اس میں ہے اور ہم اس کا محصول وصول کر رہے ہیں، تو کیا میں اس میں سے اسے نہ دوں؟ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 13001]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري 4161»
الحكم على الحديث: صحيح بخاري 4161
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13001 in Urdu