السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2718. -- باب: الفقير أو المسكين له كسب أو حرفة تغنيه وعياله فلا يعطى بالفقر والمسكنة شيئا
-- باب: فقیر یا مسکین کا ایسا روزگار یا پیشہ ہو جو اسے اور اس کے اہل و عیال کو غنی کر دے، تو اسے فقر اور مسکینی کی بنا پر کچھ نہیں دیا جائے گا
حدیث نمبر: 13162
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ قَالَا أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ح وَأنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ قَالَا ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ، عَنْ رَجُلَيْنِ قَالَا أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقْسِمُ نَعَمَ الصَّدَقَةِ، فَسَأَلْنَاهُ، فَصَعَّدَ فِينَا النَّظَرَ وَصَوَّبَ، فَقَالَ:" مَا شِئْتُمَا، فَلَا حَقَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ، وَلَا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ" وَفِي رِوَايَةِ الصَّفَّارِ: فَصَعَّدَ الْبَصَرَ وَصَوَّبَ.
عبید اللہ بن عدی بن خیار رحمہ اللہ دو آدمیوں سے روایت کرتے ہیں کہ وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ کی بکریاں تقسیم کر رہے تھے، تو ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف نگاہ بلند کی اور تیز نظروں سے دیکھا اور کہا: ”جو تم چاہو تو میں تمہیں دے دیتا ہوں، لیکن اس میں کسی غنی کا حق نہیں اور نہ اس کا جس کے پاس کمانے کی طاقت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13162]
تخریج الحدیث: «احمد 4/ 224۔ حديث 18135»
الحكم على الحديث: احمد 4/ 224
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13162 in Urdu