🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2733. -- باب: الرجل يقسم صدقته على قرابته وجيرانه، إذا كانوا من أهل السهمان لما جاء في صلة الرحم وحق الجار
-- باب: آدمی کا اپنا صدقہ اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں پر تقسیم کرنا، جب وہ صدقہ کے حقداروں میں سے ہوں تاکہ صلہ رحمی اور پڑوسی کے حق کے متعلق وارد ہونے والے احکام پر عمل ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13216
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَادَ أَبَا الرَّدَّادِ، فَقَالَ: خَيْرُهُمْ وَأَوْصَلُهُمْ أَبُو مُحَمَّدٍ مَا عَلِمْتُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا اللهُ وَأَنَا الرَّحْمَنُ خَلَقْتُ الرَّحِمَ وَشَقَقْتُ لَهَا مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ابو الرداد کی عیادت کی تو انہوں نے کہا: میرے علم کے مطابق ان میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد (عبدالرحمن) ہیں۔ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”میں اللہ ہوں اور میں رحمان ہوں، میں نے «الرَّحِمَ» (صلہ رحمی) کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام سے نکالا، جو اس کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا، اور جو اس کو کاٹے گا میں اس کو کاٹ دوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13216]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»

الحكم على الحديث: حسن لغيره

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13216 in Urdu