السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2741. -- باب: ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يقبل باسم الهدية ولا يقبل ما كان باسم الصدقات إما تحريما وإما تورعا
-- باب: نبی کریم ﷺ ہدیہ کے نام سے دی جانے والی چیز قبول فرما لیتے تھے اور صدقہ کے نام سے دی جانے والی چیز قبول نہیں فرماتے تھے خواہ حرام ہونے کی وجہ سے یا پرہیزگاری کی بنا پر
حدیث نمبر: 13250
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِالشَّيْءِ سَأَلَ عَنْهُ أَهَدِيَّةٌ أَمْ صَدَقَةٌ، فَإِنْ قَالُوا: هَدِيَّةٌ مَدَّ يَدَهُ، وَإِنْ قَالُوا: صَدَقَةٌ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" خُذُوا"، ⦗٥٣⦘ وَرُوِّينَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِمَعْنَاهُ.
حضرت بہز بن حکیم اپنے والد سے، وہ ان کے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوال کرتے: ”کیا یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ہے؟“ اگر کہا جاتا کہ ہدیہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے لے لیتے اور اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرماتے: ”اسے لے لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13250]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ مسند احمد 5/5۔ 20313»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13250 in Urdu