السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2761. -- باب: كان لا يأكل الثوم والبصل والكراث وقال: " لولا أن الملك يأتيني لأكلته "
-- باب: آپ ﷺ لہسن، پیاز اور گندنا (لیک) نہیں کھاتے تھے اور آپ نے فرمایا: ”اگر میرے پاس فرشتہ نہ آتا تو میں اسے ضرور کھاتا“
حدیث نمبر: 13330
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ ⦗٨٠⦘ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَكَلَ ثَوْمًا أَوْ بَصَلًا، فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدِنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ"، وَأَنَّهُ أُتِيَ بِبَدْرٍ فِيهِ خُضْرَوَاتٌ مِنَ الْبُقُولِ، فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ، فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ، فَقَالَ:" قَرِّبُوهَا" إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ، فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ:" كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي" قَالَ أَحْمَدُ: بِبَدْرٍ فَسَّرَهُ ابْنُ وَهْبٍ طَبَقٌ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ، وَغَيْرُهُ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لہسن یا پیاز کھایا وہ ہم سے علیحدہ ہو جائے یا ہماری مسجد سے علیحدہ ہو جائے اور وہ اپنے گھر میں بیٹھ جائے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا جس میں سرسبز سبزیاں تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بو کو محسوس کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ اس میں فلاں فلاں سبزیاں ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو بعض صحابہ کے نزدیک کر دو“ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ اسے کھانا ناپسند کر رہے ہیں تو فرمایا: ”تم کھاؤ، میں اس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تم سرگوشی نہیں کرتے۔“ یعنی (فرشتے)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13330]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 854۔ مسلم 564»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13330 in Urdu