السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2798. -- باب: تسمية أزواج النبي صلى الله عليه وسلم وبناته وتزويجه بناته وفي ذلك دلالة على أن قوله: {أمهاتهم}
-- باب: نبی کریم ﷺ کی بیویوں اور بیٹیوں کے نام اور آپ کا اپنی بیٹیوں کی شادیاں کرنے کا بیان اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ”وہ ان کی مائیں ہیں“
حدیث نمبر: 13425
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَصْبَغُ بْنُ فَرَجٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: بَلَغَنَا" أَنَّ الْعَالِيَةَ بِنْتَ ظَبْيَانَ الَّتِي طَلَّقَهَا تَزَوَّجَتْ قَبْلَ أَنْ يُحَرِّمَ اللهُ نِسَاءَهُ، فَنَكَحَتِ ابْنَ عَمٍّ لَهَا وَوَلَدَتْ فِيهِمْ".
ابن شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی کہ عالیہ بنت ظبیان رضی اللہ عنہا، جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طلاق دی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کو (دوسروں کے لیے) حرام کرنے سے پہلے شادی کر لی تھی۔ انہوں نے اپنے چچا کے بیٹے سے شادی کی اور ان سے ان کی اولاد ہوئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13425]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13425 in Urdu