السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2818. -- باب: مساواة المرأة الرجل في حكم الحجاب والنظر إلى الأجانب
-- باب: پردے کے حکم اور اجنبیوں کو دیکھنے میں عورت کا مرد کے برابر ہونے کا بیان
حدیث نمبر: Q13524
قَالَ اللهُ تَعَالَى: {وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ} [النور: 31] الْآيَةَ.
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ﴾ ”اور مومن عورتوں سے کہہ دیجیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔“ [سورة النور: 31] (الآیة) [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: Q13524]
حدیث نمبر: 13524
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنبأ نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ نَبْهَانَ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا وَمَيْمُونَةُ جَالِسَتَانِ، فَجَلَسَ، فَاسْتَأْذَنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى، فَقَالَ:" ⦗١٤٨⦘ احْتَجِبَا مِنْهُ"، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَيْسَ بِأَعْمَى لَا يُبْصِرُنَا؟ قَالَ:" فَأَنْتُمَا لَا تُبْصِرَانِهِ؟".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوئے، میں اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا وہاں بیٹھی تھیں، سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی جو کہ نابینا تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں ان سے پردہ کر لو“، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا وہ نابینا نہیں ہیں؟ وہ ہمیں دیکھ بھی نہیں سکتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم دونوں بھی انہیں نہیں دیکھ رہیں؟“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13524]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13524 in Urdu