🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2840. -- باب: لا نكاح إلا بولي
-- باب: اس فرمانِ نبوی ﷺ ”ولی (سرپرست) کے بغیر کوئی نکاح درست نہیں“ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13610
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي تَارِيخِ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ الدُّورِيَّ يَقُولُ: قِيلَ لِيَحْيَى بْنِ مَعِينٍ، فِي حَدِيثِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ" فَقَالَ يَحْيَى: لَيْسَ يَصِحُّ فِي هَذَا الشَّيْءِ إِلَّا حَدِيثُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، فَأَمَّا حَدِيثُ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ فَهُمْ يَخْتَلِفُونَ فِيهِ، وَحَدَّثَ بِهِ الْخَيَّاطُ يَعْنِي: حَمَّادًا الْخَيَّاطَ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ بَعْضُهُمْ يَرْفَعُهُ وَبَعْضُهُمْ لَا يَرْفَعُهُ قَالَ: وَسَمِعْتُ يَحْيَى يَقُولُ: رَوَى مِنْدَلٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ" قَالَ يَحْيَى: وَهَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ بِشَيْءٍ فَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ إِنَّمَا أَنْكَرَ مَا بَيَّنَهُ فِي رِوَايَةِ الدُّورِيِّ عَنْهُ وَاسْتَثْنَى حَدِيثَ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى وَحَكَمَ لَهُ بِالصِّحَّةِ وَأَنْكَرَ حِكَايَةَ بْنَ عُلَيَّةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فِي رِوَايَتِهِ ثُمَّ فِي رِوَايَةِ ⦗١٧٣⦘ جَعْفَرٍ الطَّيَالِسِيِّ عَنْهُ كَمَا مَضَى ذِكْرُهُ، وَوَثَّقَ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَى فِي رِوَايَةِ الدَّارِمِيِّ عَنْهُ فَحَدِيثُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى صَحِيحٌ وَسَائِرُ الرِّوَايَاتِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا إِنْ ثَبَتَ مِنْهَا شَيْءٌ لِحَدِيثِهِ شَاهِدٌ وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
عباس بن محمد دوری کہتے ہیں کہ یحییٰ بن معین سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث «لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ» ”ولی کے بغیر نکاح نہیں“ کے بارے میں پوچھا گیا تو یحییٰ نے کہا: اس بارے میں سلیمان بن موسیٰ کی حدیث کے سوا کوئی چیز صحیح نہیں۔ رہی ہشام بن سعد کی حدیث تو اس میں (راوی) اختلاف کرتے ہیں، اسے خیاط یعنی حماد خیاط اور ابن مہدی نے بیان کیا ہے، ان میں سے بعض اسے مرفوع بیان کرتے ہیں اور بعض مرفوع بیان نہیں کرتے۔ (عباس نے) کہا: میں نے یحییٰ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا کہ مندل نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں۔“ یحییٰ نے کہا: یہ حدیث کچھ بھی نہیں۔
چنانچہ یحییٰ بن معین نے صرف اسی کا انکار کیا ہے جس کی وضاحت انہوں نے دوری کی اپنی روایت میں کی ہے، اور انہوں نے سلیمان بن موسیٰ کی حدیث کو مستثنیٰ کر کے اس کے صحیح ہونے کا حکم لگایا ہے، اور ابن علیہ کی ابن جریج سے حکایت کا انکار اسی روایت میں اور پھر جعفر طیالسی کی ان سے روایت میں کیا ہے جیسا کہ پیچھے گزر چکا، اور دارمی کی ان سے روایت میں سلیمان بن موسیٰ کو ثقہ قرار دیا ہے۔ لہٰذا سلیمان بن موسیٰ کی حدیث صحیح ہے، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے باقی روایات میں سے اگر کوئی ثابت ہو تو وہ اس کی حدیث کے لیے شاہد ہے، وباللہ التوفیق۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13610]

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13610 in Urdu