السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2843. -- باب: ما جاء في إنكاح الثيب
-- باب: شوہر دیدہ (بیوہ یا مطلقہ) عورت کے نکاح کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 13687
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ ابْنُ أَبِي عَاصِمٍ، ثنا دُحَيْمٌ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْكَحَ ابْنَةً لَهُ ثَيِّبًا كَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ نِكَاحَهَا" وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَسَمَّى الْمَرْأَةَ خَنْسَاءَ بِنْتَ خِدَامٍ، فَذَكَرَهُ مُرْسَلًا وَقَدْ قِيلَ عَنْهُ مَوْصُولًا وَالْمُرْسَلُ لَهُ أَصَحُّ وَفِيمَا مَضَى مِنَ الْمَوْصُولِ كِفَايَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے اپنی شادی شدہ بیٹی کا، جو پہلے ایک آدمی کے نکاح میں رہ چکی تھی، نکاح کر دیا تو اس نے اسے ناپسند کیا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نکاح رد کر دیا۔
عمر بن ابی سلمہ نے اسے اپنے والد سے روایت کیا اور اس عورت کا نام خنساء بنت خذام بتایا اور اسے مرسل ذکر کیا، اور ان سے موصول بھی بیان کیا گیا ہے، لیکن ان سے مرسل زیادہ صحیح ہے، اور گزشتہ موصول روایات کافی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13687]
عمر بن ابی سلمہ نے اسے اپنے والد سے روایت کیا اور اس عورت کا نام خنساء بنت خذام بتایا اور اسے مرسل ذکر کیا، اور ان سے موصول بھی بیان کیا گیا ہے، لیکن ان سے مرسل زیادہ صحیح ہے، اور گزشتہ موصول روایات کافی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13687]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 13687 in Urdu