🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2914. -- باب: لا يخطب الرجل على خطبة أخيه إذا رضيت به المخطوبة أو رضي به أبو البكر حتى يأذن أو يترك
-- باب: اس بیان میں کہ جب وہ عورت جسے پیغامِ نکاح دیا گیا ہو، یا کنواری لڑکی کا باپ پہلے شخص سے راضی ہو چکے ہوں تو کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجے جب تک کہ پہلا شخص اجازت نہ دے دے یا وہ اسے چھوڑ نہ دے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14037
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرٍ، أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَرَادَ أَنْ يَخْطُبَ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ، وَكَانَ رَجُلٌ يَخْطُبُهَا، فَأَتَى الرَّجُلُ، فَقَالَ: تَخْطُبُ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ؟ قَالَ: نَعَمْ قَدْ تَرَكْتُهَا، فَقَالَ: قَدْ تَرَكْتَهَا وَلَا حَاجَةَ لَكَ بِهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْطُبَهَا قَالَ: اخْطُبْهَا رَاشِدًا قَالَ: فَخَطَبَهَا ثُمَّ بَدَا لَهُ فَتَرَكَهَا وَاللهُ أَعْلَمُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ابوجہل کی بیٹی کو پیغامِ نکاح دینے کا ارادہ کیا اور ایک شخص نے اس کو پیغامِ نکاح دیا ہوا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس شخص کے پاس آئے، کہنے لگے: ”کیا تم ابوجہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دے رہے ہو؟“ اس نے کہا: ”ہاں، (لیکن) میں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔“ تو پھر پوچھا: ”تو نے چھوڑ دیا، تجھے کوئی حاجت نہیں ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں۔“ فرمانے لگے: ”میں نکاح کا پیغام دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔“ کہنے لگا کہ اب نکاح کا پیغام دینا درست ہے۔ کہتے ہیں: انھوں نے نکاح کا پیغام دیا، پھر جب ان کے لیے بات واضح ہوگئی تو چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14037]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14037 in Urdu