🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
28. جماع أبواب السواك -- باب في فضل السواك
مسواک کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: مسواک کی فضیلت کے بیان میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 142
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا عَارِمٌ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ يَسْتَاكُ بِسِوَاكٍ بِيَدِهِ وَهُوَ يَقُولُ:" عَا عَا". وَالسِّوَاكُ فِي فِيهِ كَأَنَّهُ يَتَهَوَّعُ".
(الف) ابن ابی موسیٰ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ کو اپنے ہاتھ کے ساتھ مسواک کرتے ہوئے پایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک سے «عَاْ عَاْ» کی آواز آرہی تھی۔
( «عَاْ عَاْ») مسواک کرتے وقت جو آواز نکلتی ہے اور مسواک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں تھی گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آواز نکال رہے ہیں۔
(ب) ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا ایک کنارہ آپ کی زبان پر تھا۔
(ج) صحیح بخاری کی ایک حدیث میں «أُعْ أُعْ» کے الفاظ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 241»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 142 in Urdu