السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2940. -- باب: من زعم أن زوج بريرة كان حرا يوم أعتقت
-- باب: اس شخص کا قول جس کا گمان ہے کہ سیدہ بریرہ کا شوہر اس دن آزاد تھا جب وہ آزاد کی گئیں۔
حدیث نمبر: 14274
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا" أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ حُرًّا وَأَنَّهَا خُيِّرَتْ حِينَ أُعْتِقَتْ فَقَالَتْ: مَا أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَهُ وَلِي كَذَا وَكَذَا"، هَكَذَا أَدْرَجَهُ الثَّوْرِيُّ فِي الْحَدِيثِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، وَقَوْلُهُ كَانَ زَوْجُهَا حُرًّا مِنْ قَوْلِ الْأَسْوَدِ لَا مِنْ قَوْلِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا بِدَلِيلِ مَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بریرہ کا خاوند آزاد تھا، جب بریرہ کو آزاد کیا گیا تو اسے اختیار دیا گیا، وہ کہتی ہیں کہ مجھے پسند نہیں کہ میں اس کے ساتھ رہوں، اگرچہ میرے لیے اس اس طرح ہو۔
ثوری نے اسے اسی طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں درج کر دیا ہے، حالانکہ ”اس کا خاوند آزاد تھا“ والا جملہ اسود کا قول ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا قول نہیں، جیسا کہ اگلی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14274]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قول،كان حرا»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14274 in Urdu