السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2940. -- باب: من زعم أن زوج بريرة كان حرا يوم أعتقت
-- باب: اس شخص کا قول جس کا گمان ہے کہ سیدہ بریرہ کا شوہر اس دن آزاد تھا جب وہ آزاد کی گئیں۔
حدیث نمبر: 14276
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ إِمْلَاءً مِنْ كِتَابِهِ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ، وَفِي آخِرِهِ: وَقَالَ الْأَسْوَدُ:" وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ هَكَذَا. ثُمَّ قَالَ: قَوْلُ الْأَسْوَدِ مُنْقَطِعٌ، وَقَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا أَصَحُّ، قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ تَابَعَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْحَاقَ الْحَنْظَلِيِّ عَنْهُ، عَنْ مَنْصُورٍ أَبَا عَوَانَةَ عَلَى فَصْلِ هَذِهِ اللَّفْظَةِ مِنَ الْحَدِيثِ وَتَمْيِيزِهَا عَنْهُ..
ابو عوانہ سے یہ روایت اسی طرح منقول ہے، اور اس کے آخر میں ہے کہ اسود نے کہا: ”اس کا خاوند آزاد تھا۔“
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسود کا قول منقطع ہے، جبکہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول کہ میں نے اسے غلام دیکھا، زیادہ صحیح ہے۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جریر بن عبدالحمید نے (اسحاق حنظلی کی روایت میں) منصور سے روایت کرتے ہوئے اس جملے کو حدیث سے الگ اور ممتاز کرنے میں ابو عوانہ کی متابعت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14276]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14276 in Urdu