السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2979. -- باب: من استحب الفطر إن كان صومه غير واجب
-- باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے نفلی روزہ ہونے کی صورت میں روزہ توڑ دینے کو مستحب قرار دیا۔
حدیث نمبر: 14537
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: صَنَعَ رَجُلٌ طَعَامًا وَدَعَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ فَقَالَ رَجُلٌ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَخُوكَ صَنَعَ طَعَامًا وَدَعَاكَ أَفْطِرْ وَاقْضِ يَوْمًا مَكَانَهُ" وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنِ ابْنِ أَبِي حُمَيْدٍ وَزَادَ فِيهِ: إِنْ أَحْبَبْتَ يَعْنِي الْقَضَاءَ. وَابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ يُقَالُ لَهُ مُحَمَّدٌ وَيُقَالُ حَمَّادٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ رُوِّينَاهُ بِمَعْنَاهُ عَنْ أَبِي أُوَيْسٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ صَنَعَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الصِّيَامِ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کھانا پکایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کو دعوت دی، تو ایک شخص نے کہا: میں روزے سے ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے بھائی نے کھانا پکایا ہے، روزہ چھوڑ اور اس کی جگہ کسی دوسرے دن روزہ رکھ لینا۔“
(ب) ابن ابی فدیک، حضرت ابن ابی حمید سے نقل فرماتے ہیں: اگر آپ قضا کو پسند کریں۔
(ج) محمد بن منکدر، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا پکایا تھا۔
ابن ابی حمید کو محمد بھی کہا جاتا ہے اور حماد بھی، اور وہ ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14537]
(ب) ابن ابی فدیک، حضرت ابن ابی حمید سے نقل فرماتے ہیں: اگر آپ قضا کو پسند کریں۔
(ج) محمد بن منکدر، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا پکایا تھا۔
ابن ابی حمید کو محمد بھی کہا جاتا ہے اور حماد بھی، اور وہ ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14537]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14537 in Urdu