🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2984. -- باب: المدعو يرى في الموضع الذي يدعى فيه صورا منصوبة ذات أرواح فلا يدخل
-- باب: اس مدعو کا بیان جو دعوت والی جگہ پر جانداروں کی نصب شدہ تصویریں دیکھے تو وہ اندر داخل نہ ہو۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14554
اسْتِدْلَالًا بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى الْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْ فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْكَرَاهِيَةَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَتُوبُ إِلَى اللهِ وَإِلَى رَسُولِهِ مَاذَا أَذْنَبْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَالُ هَذِهِ النُّمْرُقَةِ؟ فَقُلْتُ: اشْتَرَيْتُهَا لَكَ لِتَقْعُدَ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدَهَا، فَقَالَ:" إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعَذَّبُونَ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ"، وَقَالَ:" إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الصُّوَرُ لَا تَدْخُلُهُ الْمَلَائِكَةُ".
قاسم بن محمد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے ایک تصاویر والی گدی خریدی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو گھر کے دروازے پر ہی کھڑے ہو گئے، گھر میں داخل نہ ہوئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے کراہت کو محسوس کر لیا۔ میں نے کہا: میں اللہ اور رسول کی طرف رجوع کرتی ہوں، میں نے کون سا گناہ کر لیا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس گدی کی کیا حالت ہے؟“ فرمانے لگیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خریدی ہے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھیں اور ٹیک لگائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان تصاویر والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور کہا جائے گا: زندہ کرو جن کو تم نے بنایا تھا، جان ڈالو جن کو تم نے پیدا کیا تھا“ اور فرمایا: ”جس گھر میں تصاویر ہوں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14554]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2107»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14554 in Urdu