السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2995. -- باب: الأكل والشرب باليمين
-- باب: دائیں ہاتھ سے کھانے اور پینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 14611
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْخَلِيلِ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، نا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ، ح، وَأنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا عَبَّاسٌ الْأَسْفَاطِيُّ هُوَ ابْنُ الْفَضْلِ نا أَبُو الْوَلِيدِ، نا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، نا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشْرَ بْنَ رَاعِي الْعِيرِ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ قَالَ:" كُلْ بِيَمِينِكَ" قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ قَالَ:" لَا اسْتَطَعْتَ" قَالَ: فَمَا وَصَلَتْ يَدُهُ إِلَى فِيهِ بَعْدُ، وَفِي رِوَايَةِ السُّلَمِيِّ فَمَا وَصَلَتْ يَمِينُهُ وَقَالَ بُسْرٌ بِضَمِّ الْبَاءِ وَبِالسِّينِ غَيْرِ مُعْجَمَةٍ وَالصَّحِيحُ بِشْرٌ بِخَفْضِ الْبَاءِ وَبِالشِّينِ الْمُعْجَمَةِ هَكَذَا ذَكَرَهُ ابْنُ مَنْدَهٍ وَغَيْرُهُ مِنَ الْحُفَّاظِ وَاللهُ أَعْلَمُ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عِكْرِمَةَ زَادَ مَا مَنَعَهُ إِلَّا الْكِبَرُ قَالَ: فَمَا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ.
ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بشر بن راعیٔ عیر کو دیکھا، وہ بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «كُلْ بِيَمِينِكَ» دائیں ہاتھ سے کھاؤ“، اس نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا اسْتَطَعْتَ» تو طاقت نہ ہی رکھے“، تو اس کے بعد اس کا ہاتھ منہ تک نہیں پہنچا۔
(ب) سلمی کی روایت میں ہے کہ اس کا ہاتھ کبھی نہیں پہنچا۔
(ج) صحیح مسلم میں ایک دوسری سند سے ہے کہ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ تکبر نے اس کو روکا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14611]
(ب) سلمی کی روایت میں ہے کہ اس کا ہاتھ کبھی نہیں پہنچا۔
(ج) صحیح مسلم میں ایک دوسری سند سے ہے کہ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ تکبر نے اس کو روکا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14611]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2021»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14611 in Urdu