السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3054. -- باب: ما يصبغ به
-- باب: ان چیزوں کا بیان جن سے خضاب لگایا جائے۔
حدیث نمبر: 14820
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، نا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ بَنِي طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِمْ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَقَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ فَقَالَ:" مَا أَحْسَنَ هَذَا" ثُمَّ مَرَّ رَجُلٌ بَعْدَهُ وَقَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ فَقَالَ" هَذَا أَحْسَنُ"، ثُمَّ مَرَّ آخَرُ قَدِ اخْتَضَبَ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ:" هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ" قَالَ: وَكَانَ طَاوُسٌ يَخْضِبُ بِالصُّفْرَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے مہندی کے ساتھ بالوں کو رنگا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے دوسرا آدمی گزرا، جس نے بالوں کو مہندی اور وسمہ سے رنگا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس سے بھی زیادہ اچھا ہے،“ پھر ایک دوسرا آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جس نے بالوں کو زرد رنگ سے رنگا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان تمام سے بہتر ہے۔“ فرماتے ہیں کہ طاؤس بالوں کو زرد رنگ سے رنگتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14820]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14820 in Urdu