السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3058. -- باب: الوجه الذي تحل به الفدية
-- باب: اس صورت کا بیان جس میں (خلع کے عوض) فدیہ لینا حلال ہے۔
حدیث نمبر: 14845
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، نا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ⦗٥١٤⦘ نا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ، أنا عَبْدُ اللهِ هُوَ ابْنُ الْمُبَارَكِ أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُبْغِضُ زَوْجِي وَأُحِبُّ فِرَاقَهُ، فَقَالَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ الَّتِي أَصْدَقَكِ؟" قَالَ: وَكَانَ أَصْدَقَهَا حَدِيقَةً قَالَتْ: نَعَمْ وَزِيَادَةً قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا الزِّيَادَةُ مِنْ مَالِكِ فَلَا وَلَكِنِ الْحَدِيقَةُ" قَالَتْ: نَعَمْ، فَقَضَى بِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرَّجُلِ، فَأُخْبِرَ بِقَضَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: قَدْ قَبِلْتُ قَضَاءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ غُنْدَرٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ مُرْسَلًا مُخْتَصَرًا.
سیدنا عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”میں اپنے خاوند سے بغض رکھتی ہوں اور میں تفریق چاہتی ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم وہ باغ واپس کرتی ہو جو اس نے تمہیں حق مہر میں دیا تھا؟“
راوی بیان کرتے ہیں کہ اس کا حق مہر باغ تھا۔ وہ کہتی ہے: ”ہاں اور میں اس سے زیادہ بھی دیتی ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ تمہارا مال ہے، صرف باغ ہی واپس کر دو۔“ وہ کہتی ہے: ”ٹھیک ہے،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرما دیا، جب اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کی خبر ملی تو اس نے کہا: ”مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ منظور ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14845]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14845 in Urdu