السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3062. -- باب: الخلع هل هو فسخ أو طلاق
-- باب: خلع، کیا یہ فسخِ نکاح ہے یا طلاق؟ اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 14865
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْهَرَوِيُّ قَدِمَ عَلَيْنَا حَاجًّا نا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى نا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ، نا أَبُو عِصَامٍ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَعَلَ الْخُلْعَ تَطْلِيقَةً بَائِنَةً" تَفَرَّدَ بِهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الْبَصْرِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَتَكَلَّمَ فِيهِ شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ وَكَيْفَ يَصِحُّ ذَلِكَ وَمَذْهَبُ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعِكْرِمَةَ بِخِلَافِهِ عَلَى أَنَّهُ يَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ إِذَا نَوَى بِهِ طَلَاقًا أَوْ ذَكَرَهُ وَالْمَقْصُودُ مِنْهُ قَطْعُ الرَّجْعَةِ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خلع کو طلاق بائنہ شمار کیا ہے“۔
اس روایت کو بیان کرنے میں عباد بن کثیر بصری منفرد ہیں، جنہیں امام احمد بن حنبل، یحییٰ بن معین اور امام بخاری رحمہم اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے اور شعبہ بن حجاج رحمہ اللہ نے ان پر کلام کیا ہے۔ یہ روایت کیسے صحیح ہو سکتی ہے جبکہ ابن عباس رضی اللہ عنہما اور عکرمہ رحمہ اللہ کا مذہب اس کے خلاف ہے؟ نیز یہ احتمال بھی ہے کہ اس سے مراد وہ صورت ہو جب وہ خلع سے طلاق کی نیت کرے یا طلاق کا ذکر کرے اور مقصد رجوع کا حق ختم کرنا ہو، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14865]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14865 in Urdu