🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
309. -- باب: الرجل يصيب من الحائض ما دون الجماع
-- باب: آدمی کا حائضہ سے جماع کے علاوہ لطف اندوز ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1505
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غُرَابٍ، أَنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ قَالَتْ:" إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ قَالَتْ:" أُخْبِرُكِ بِمَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فَمَضَى إِلَى مَسْجِدِهِ - قَالَ أَبُو دَاوُدَ: تَعْنِي مَسْجِدَ بَيْتِهِ - فَلَمْ يَنْصَرِفْ حَتَّى غَلَبَتْنِي عَيْنِي وَأَوْجَعَهُ الْبَرْدُ فَقَالَ:" ادْنِي مِنِّي" قَالَتْ: فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ:" وَإِنْ، اكْشِفِي عَنْ فَخِذَيْكِ فَكَشَفْتُ عَنْ فَخِذِيَّ فَوَضَعَ خَدَّهُ وَصَدْرَهُ عَلَى فَخِذِيَّ وَحَنَيْتُ عَلَيْهِ حَتَّى دَفِيءَ وَنَامَ".
عمارہ بن غراب کی پھوپھی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: جب ہم میں سے کوئی حیض والی ہوتی تھی تو اس کا اور اس کے خاوند کا ایک ہی بستر ہوتا تھا۔ انہوں نے فرمایا: میں تجھے بتاتی ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے، پھر مسجد کی طرف چلے گئے۔ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں، یعنی اپنے گھر کی مسجد میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھرے نہیں، یہاں تک کہ میری آنکھیں غالب آگئیں (یعنی مجھے نیند آگئی) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سردی محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے قریب ہو جاؤ! میں نے کہا: میں حائضہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی رانوں کو ڈھانپ لو۔ میں نے اپنی رانوں کو ڈھانپ لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخسار اور سینہ میری ران پر رکھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گرمی حاصل کی اور سو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1505]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه أبو داؤد 270»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1505 in Urdu