السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3103. -- باب: : الرجعية محرمة عليه تحريم المبتوتة حتى يراجعها
-- باب: اس بیان میں کہ رجعی طلاق والی عورت اس (شوہر) پر طلاقِ بائن والی عورت کی طرح حرام رہتی ہے جب تک کہ وہ اس سے رجوع نہ کر لے۔
حدیث نمبر: 15185
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، نا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، نا وَرْقَاءُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ: {وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ} [البقرة: ٢٢٨] قَالَ:" يَعْنِي الْحَبَلَ، يَقُولُ: لَا تَقُولَنَّ الْمَرْأَةُ لَسْتُ بِحُبْلَى وَلَا تَقُولَنَّ إِنِّي حُبْلَى وَلَيْسَتْ بِحُبْلَى" وَرَوَاهُ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الْحَيْضِ وَالْحَبَلِ جَمِيعًا.
ابن ابی نجیح حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے اس قول: ﴿وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ﴾ [سورة البقرة: 228] ”کہ عورتوں کے لیے جائز نہیں کہ جو اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا فرمایا ہے اس کو چھپائیں۔“ کے متعلق روایت کرتے ہیں، یعنی اگر حاملہ ہوں تو حمل کا انکار کر دیں یا حاملہ نہ ہوں تو حمل کا اظہار کر دیں۔
لیث بن ابی سلیم حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے حیض و حمل کے بارے میں نقل فرماتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرجعة/حدیث: 15185]
لیث بن ابی سلیم حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے حیض و حمل کے بارے میں نقل فرماتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرجعة/حدیث: 15185]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15185 in Urdu