السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3149. -- باب: تصديق المرأة فيما يمكن فيه انقضاء عدتها
-- باب: جس کم از کم مدت میں عدت کا مکمل ہونا ممکن ہو، اس بارے میں عورت کے قول کی تصدیق کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 15405
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، نا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي فَجَاءَتْ بَعْدَ شَهْرَيْنِ فَقَالَتْ: قَدِ انْقَضَتْ عِدَّتِي وَعِنْدَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ شُرَيْحٌ فَقَالَ: قُلْ فِيهَا، قَالَ: وَأَنْتَ شَاهِدٌ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" إِنْ جَاءَتْ بِبِطَانَةٍ مِنْ أَهْلِهَا مِنَ الْعُدُولِ يَشْهَدُونَ أَنَّهَا حَاضَتْ ثَلَاثَ حِيَضٍ وَإِلَّا فَهِيَ كَاذِبَةٌ"، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" قَالُونُ، بِالرُّومِيَّةِ أَيْ أَصَبْتَ".
شعبی سے روایت ہے کہ ایک شخص علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے کہا: میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی۔ وہ دو مہینوں بعد آئی اور اس نے کہا: میری عدت ختم ہو گئی ہے اور علی رضی اللہ عنہ کے پاس قاضی شریح بھی موجود تھے، علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اس کے بارے میں فیصلہ کہو۔ شریح نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کی موجودگی میں؟ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں۔ شریح نے کہا: اگر یہ اپنے گھر والوں میں سے قریبی عادل لوگ لے آئے جو اس بات کی گواہی دیں کہ اسے تین حیض آ چکے ہیں (تو اس کی بات درست ہے)، ورنہ یہ جھوٹی ہے۔ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: «قَالُونُ» یعنی رومی زبان میں: تم نے درست کہا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15405]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15405 in Urdu