🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3156. -- باب: الحيض على الحمل
-- باب: حالتِ حمل میں حیض آنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15437
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْمُؤَذِّنُ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ يَقُولُ: سَمِعْتُ عُبَيْدَةَ بْنَ الطَّيِّبِ يَقُولُ: سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيَّ يَقُولُ: قَالَ لِي أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مَا: تَقُولُ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ؟ قُلْتُ:" تُصَلِّي" وَاحْتَجَجْتُ بِخَبَرِ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَ: فَقَالَ لِي أَحْمَدُ: أَيْنَ أَنْتَ عَنْ خَبَرِ الْمَدَنِيِّينَ خَبَرِ أُمِّ عَلْقَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَإِنَّهُ أَصَحُّ قَالَ إِسْحَاقُ: فَرَجَعْتُ إِلَى قَوْلِ أَحْمَدَ ⦗٦٩٦⦘ قَالَ الشَّيْخُ: وَأَمَّا رِوَايَةُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ عَطَاءٍ فَإِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ رَاشِدٍ يَتَفَرَّدُ بِهَا عَنْهُ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ضَعِيفٌ وَقَدْ رَوَى ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَ: هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ، وَرَوَى الْحَجَّاجُ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: إِذَا رَأَتِ الْحَامِلُ الدَّمَ فَإِنَّهَا تَتَوَضَّأُ وَتُصَلِّي وَلَا تَغْتَسِلُ وَهَذَا يُخَالِفُ رِوَايَةَ مَنْ رَوَى عَنْهُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي الْغُسْلِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
اسحاق بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا: آپ حاملہ عورت کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو خون کو دیکھتی ہے؟ میں نے کہا: وہ نماز پڑھے گی اور میں نے اس خبر کو دلیل بنایا ہے جو عطاء رحمہ اللہ عن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سند سے آئی ہے، فرماتے ہیں: مجھے احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا: تو کہاں (پھر رہا) ہے مدنیین کی خبر سے جو عن ام علقمہ عن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سند سے آئی ہے وہ زیادہ صحیح ہے۔ اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے قول کی طرف رجوع کر لیا۔
رہی سلیمان بن موسیٰ کی عطاء سے روایت تو اسے ان سے صرف محمد بن راشد بیان کرتے ہیں اور محمد بن راشد ضعیف ہیں۔ ابن جریج نے عطاء سے اس حاملہ کے بارے میں جو خون دیکھے، روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: وہ مستحاضہ کے حکم میں ہے۔ اور حجاج نے عطاء سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب حاملہ خون دیکھے تو وضو کرے اور نماز پڑھے اور غسل نہ کرے۔ اور یہ ان لوگوں کی روایت کے خلاف ہے جنہوں نے ان سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے غسل کے بارے میں روایت کیا ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15437]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15437 in Urdu