السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3186. -- باب: من قال: لا يحرم من الرضاع إلا خمس رضعات
-- باب: ان ائمہ کے موقف کا بیان جن کے نزدیک حرمت صرف پانچ مرتبہ دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 15633
أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْعَطَّارُ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ الْأَخْرَمِ، نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا: نا مُسَدَّدٌ، نا أَبُو الْأَحْوَصِ، نا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي رَجُلٌ قَاعِدٌ فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ وَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ قَالَ:" انْظُرْنَ إِخْوَانَكُنَّ مِنَ الرَّضَاعَةِ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ وَشُعْبَةَ عَنْ أَشْعَثَ.
مسروق سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ مجھ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے اور میرے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا، یہ معاملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت سخت ہو گیا اور میں نے غصے کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دیکھا۔ میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم غور سے دیکھ لیا کرو اپنے بھائیوں کو رضاعت سے، رضاعت بھوک کو ختم کرنے سے ہے“۔ (یعنی دو سال کی عمر کے دوران پانچ بار پیٹ بھر کر دودھ پینا)۔ اس کو مسلم نے اپنی صحیح میں ہناد بن سری اور ابو احوص سے روایت کیا ہے اور اس کو ان دونوں نے ثوری اور شعبہ کی حدیث سے اشعث سے نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15633]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15633 in Urdu