السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3188. -- باب: رضاع الكبير
-- باب: بڑی عمر کے شخص کو دودھ پلانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 15658
أَخْبَرَنَاه عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ، نا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا طَلَاقَ إِلَّا بَعْدَ نِكَاحٍ وَلَا عِتْقَ قَبْلَ مِلْكٍ وَلَا رَضَاعَ بَعْدَ فِصَالٍ وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ" قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ سُفْيَانُ لِمَعْمَرٍ: إِنَّ جُوَيْبِرًا حَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَمْ يَرْفَعْهُ قَالَ مَعْمَرٌ: وَحَدَّثَنَا بِهِ مِرَارًا وَرَفَعَهُ.
نزال بن سبرہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طلاق نکاح کے بعد ہے، اور مالک بننے سے پہلے آزادی نہیں ہے، اور دودھ چھڑوانے کے بعد رضاعت نہیں ہے، اور روزوں میں وصال نہیں ہے۔ یعنی نفلی روزے مسلسل بغیر انقطاع کے رکھنا اور دن بھر رات تک خاموش رہنا (جائز) نہیں ہے۔“
عبدالرزاق کہتے ہیں: سفیان نے معمر سے کہا: جویبر نے ہمیں اسی کے مثل حدیث بیان کی ہے اور اس کو مرفوع نہیں کیا۔ معمر کہتے ہیں: اور انہوں نے ہمیں یہ حدیث کئی مرتبہ بیان کی اور اس کو مرفوع بیان کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15658]
عبدالرزاق کہتے ہیں: سفیان نے معمر سے کہا: جویبر نے ہمیں اسی کے مثل حدیث بیان کی ہے اور اس کو مرفوع نہیں کیا۔ معمر کہتے ہیں: اور انہوں نے ہمیں یہ حدیث کئی مرتبہ بیان کی اور اس کو مرفوع بیان کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15658]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15658 in Urdu