🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3195. -- باب: وجوب النفقة للزوجة
-- باب: بیوی کا نفقہ واجب ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q15688
قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا} [النساء: 3] قَالَ الشَّافِعِيُّ: لَا يَكْثُرُ مَنْ تَعُولُوا إِذَا اقْتَصَرَ الْمَرْءُ عَلَى وَاحِدَةٍ وَإِنْ أَبَاحَ لَهُ أَكْثَرَ مِنْهَا.
اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا﴾ تو عورتوں میں سے جو تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرو، دو دو، تین تین اور چار چار، پھر اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم انصاف نہیں کر سکو گے تو ایک ہی (بیوی) یا جو تمہاری ملکیت میں ہوں، یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ تم (زیادہ عیال کے بوجھ تلے) نہ دبو۔ [سورة النساء: 3]
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: (یعنی) جب آدمی ایک ہی بیوی پر اکتفا کرے تو ان لوگوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی جن کی تم کفالت کرتے ہو، اگرچہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے اس سے زیادہ (بیویاں) مباح کی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: Q15688]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15688
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْفَضْلِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ مَنْصُورَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا عُمَرَ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْوَاحِدِ غُلَامَ ثَعْلَبٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ ثَعْلَبًا، يَقُولُ فِي قَوْلِ الشَّافِعِيِّ: {ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا} [النساء: ٣] " أَيْ لَا يَكْثُرُ عِيَالُكُمْ" قَالَ:" أَحْسَنُ هُوَ لُغَةً".
ثعلب، امام شافعی رحمہ اللہ کے اس قول کے متعلق، جو اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا﴾ [سورة النساء: 3] کے بارے میں ہے کہ تمہاری اولاد یا عیال زیادہ نہ ہو، فرماتے ہیں: یہ لغت کے اعتبار سے زیادہ اچھی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15688]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15688 in Urdu