السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3196. -- باب: فضل النفقة على الأهل
-- باب: اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 15698
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلَاءً، أنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَعَارِمٌ، وَأَبُو الرَّبِيعِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَمُسَدَّدٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، قَالُوا: نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، نا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ" قَالَ أَبُو قِلَابَةَ وَبَدَأَ بِالْعِيَالِ فَأِيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ صِغَارٍ يَقُوتُهُمُ اللهُ وَيَنْفَعُهُمْ بِهِ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل دینار جسے آدمی خرچ کرتا ہے، وہ دینار ہے جو وہ اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، وہ دینار جسے آدمی اللہ کے راستے میں اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جسے آدمی اللہ کے راستے میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔“ ابوقلابہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل و عیال سے ابتدا کی ہے۔ کون سا آدمی اس آدمی سے زیادہ اجر والا ہے جو اپنے چھوٹے چھوٹے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ ان کو خوراک دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو اس کے ذریعے نفع دیتا ہے۔ اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابوربیع سے صحیح میں روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15698]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15698 in Urdu