السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3244. -- باب: النفر يقتلون الرجل
-- باب: ایک جماعت کا کسی ایک شخص کو مل کر قتل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 15974
قَالَ الْبُخَارِيُّ فِي تَرْجَمَةِ الْبَابِ: قَالَ لِيَ ابْنُ بَشَّارٍ: ثنا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ غُلَامًا قُتِلَ غِيلَةً، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَوِ اشْتَرَكَ فِيهَا أَهْلُ صَنْعَاءَ لَقَتَلْتُهُمْ أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، فَذَكَرَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ صَبِيًّا قُتِلَ بِصَنْعَاءَ غِيلَةً، فَقَتَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِهِ سَبْعَةً، وَقَالَ: لَوِ اشْتَرَكَ فِيهِ أَهْلُ صَنْعَاءَ لَقَتَلْتُهُمْ.
امام بخاری رحمہ اللہ ترجمہ الباب میں فرماتے ہیں کہ مجھے ابن بشار نے بیان کیا، وہ یحییٰ عن عبید اللہ عن نافع عن سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ ایک لڑکا دھوکے سے قتل کر دیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا: ”اگر اہل صنعاء اس کے قتل میں شریک ہوتے تو میں سب کو قتل کر دیتا۔“
اور یحییٰ بن سعید سے یہ بھی منقول ہے کہ صنعاء میں ایک بچہ دھوکے سے قتل کر دیا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بدلے سات لوگوں کو قتل کیا اور فرمایا: ”اگر سارا صنعاء اس کے قتل میں شریک ہوتا تو میں سب کو قتل کر دیتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15974]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15974 in Urdu