🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
323. -- باب: المرأة تحيض يوما وتطهر يوما
-- باب: اس عورت کا بیان جسے ایک دن حیض آئے اور ایک دن پاک رہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1605
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَى أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ، قَالَ: اسْتُحِيضَتِ امْرَأَةٌ مِنْ آلِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَأَمَرُونِي فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" إِذَا رَأَتِ الدَّمَ الْبَحْرَانِيَّ فَلَا تُصَلِّ وَإِذَا رَأَتِ الطُّهْرَ وَلَوْ سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ" وَقَرَأْتُهُ فِي كِتَابِ ابْنِ خُزَيْمَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: أَمَّا مَا رَأَتِ الدَّمَ الْبَحْرَانِيَّ فَلَا تُصَلِّ.
(الف) انس بن سیرین کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے اہل میں سے ایک عورت مستحاضہ تھی، انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے متعلق سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کروں، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب خون بہتا ہوا دیکھے تو نماز نہ پڑھے اور جب طہر دیکھے اگرچہ دن کی ایک گھڑی میں ہی ہو تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔ (ب) میں نے ابن خزیمہ رحمہ اللہ کی کتاب میں پڑھا ہے (جس کی سند اس طرح ہے) زیاد بن ایوب عن اسماعیل بن علیّہ عن خالد الحذاء عن انس بن سیرین: اگر وہ خون بہتا ہوا دیکھے تو نماز نہ پڑھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1605]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1605 in Urdu