السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. -- باب: النفاس
-- باب: نفاس (بچے کی پیدائش کے بعد آنے والے خون) کا بیان
حدیث نمبر: 1607
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ثنا أَبُو بَدْرٍ الْكِنْدِيُّ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكُوفِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ أَبِي سَهْلٍ عَنْ مُسَّةَ الْأَزْدِيَّةِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ:" كَانَتِ النُّفَسَاءُ تَجْلِسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَكُنَّا نَطْلِي وُجُوهَنَا بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ" بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا يَعْنِي الْبُخَارِيَّ، عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ثِقَةٌ رَوَى لَهُ شُعْبَةُ وَأَبُو سَهْلٍ كَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ ثِقَةٌ ⦗٥٠٤⦘ وَلَا أَعْرِفُ لَهُ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَهْلٍ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نفاس والی عورتیں چالیس دن بیٹھتی تھیں اور ہم ورس اور زعفران اپنے چہروں پر لگاتی تھیں۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے امام ترمذی سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ انہوں نے امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: علی بن عبدالاعلیٰ ثقہ ہے۔ اس سے شعبہ نے روایت کیا ہے۔ اور ابوسہل کثیر بن زیاد ثقہ ہے، میں اس حدیث کے علاوہ اس کی کوئی اور حدیث نہیں جانتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1607]

تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»
الحكم على الحديث: حسن لغيرهٖ
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1607 in Urdu