السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3265. جماع أبواب القصاص بالسيف -- باب: إمكان الإمام ولي الدم من القاتل يضرب عنقه
تلوار کے ذریعے قصاص لینے کے ابواب کا جامع بیان۔ -- باب: امام (حکمران) کا مقتول کے وارث کو قاتل پر قابو دینا تاکہ وہ اس کی گردن مار دے۔
حدیث نمبر: 16075
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ بْنِ هَارُونَ السِّمَّرِيُّ، ثنا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ الْبَكْرَاوِيُّ، ثنا عَوْفٌ، عَنْ حَمْزَةَ أَبِي عُمَرَ الْعَائِذِيِّ، ح، وَثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، وَاللَّفْظُ لَهُ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، ثنا عَوْفٌ الْأَعْرَابِيُّ، أَظُنُّهُ، عَنْ حَمْزَةَ الْعَائِذِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جِيءَ بِالْقَاتِلِ الَّذِي قَتَلَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَاءَ بِهِ وَلِيُّ الْمَقْتُولِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَعْفُو؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" أَتَأْخُذُ الدِّيَةَ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" أَتَقْتُلُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاذْهَبْ بِهِ" فَلَمَّا ذَهَبَ دَعَاهُ فَقَالَ:" أَمَا إِنَّكَ إِنْ عَفَوْتَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِ صَاحِبِكَ" فَعَفَا عَنْهُ فَأَرْسَلَهُ قَالَ: فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ.
علقمہ بن وائل بن حجر حضرمی رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک قاتل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولی المقتول سے پوچھا: ”کیا تم اسے معاف کرتے ہو؟“ کہنے لگا: نہیں، پھر پوچھا: ”دیت پر راضی ہوتے ہو؟“ کہا: نہیں، پوچھا: ”اسے قتل کرو گے؟“ کہا: ہاں۔ فرمایا: ”تو ٹھیک ہے، اسے لے جاؤ۔“ وہ اسے لے گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا اور فرمایا: ”اگر تو اسے معاف کر دے تو تیرے اور مقتول کے گناہ اس پر ہوں گے۔“ تو اس نے اسے معاف کر دیا، فرماتے ہیں کہ میں نے اسے دیکھا کہ وہ اپنے تسمے کو کھینچتے ہوئے جا رہا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 16075]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16075 in Urdu