🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3277. -- باب: صفة الستين التي مع الأربعين
-- باب: ان ساٹھ اونٹوں کی صفت کا بیان جو چالیس کے ساتھ (دیت میں) شامل ہوتے ہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16129
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَتَلَ مُتَعَمِّدًا دُفِعَ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْمَقْتُولِ، فَإِنْ شَاءُوا قَتَلُوهُ، وَإِنْ شَاءُوا أَخَذُوا الدِّيَةَ، وَهِيَ ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعُونَ خَلِفَةً، وَذَلِكَ عَقْلُ الْعَمْدِ، وَمَا صُولِحُوا عَلَيْهِ فَهُوَ لَهُمْ، وَذَلِكَ تَشْدِيدُ الْعَقْلِ" وَأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَقْلُ شِبْهِ الْعَمْدِ مُغَلَّظَةٌ مِثْلُ عَقْلِ الْعَمْدِ، وَلَا يُقْتَلُ صَاحِبُهُ، وَذَلِكَ أَنْ يَنْزُوَ الشَّيْطَانُ بَيْنَ النَّاسِ فَيَكُونَ رِمِّيَّا فِي عِمِّيَّا فِي غَيْرِ ضَغِينَةٍ وَلَا حَمْلِ سِلَاحٍ".
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر قتل کیا اسے مقتول کے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا، اگر وہ چاہیں تو اسے قتل کر دیں اور اگر چاہیں تو دیت لے لیں، اور وہ (دیت) 30 حقے، 30 جذعے اور 40 حاملہ اونٹنیاں ہیں، یہ قتلِ عمد کی دیت ہے، اور جس چیز پر ان سے صلح ہو جائے وہ انہی کی ہے، اور یہ دیت کی سختی ہے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شبہ عمد کی دیت بھی عمد کی دیت کی طرح مغلظہ ہے، اور اس کے قاتل کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور یہ اس طرح ہوتا ہے کہ شیطان لوگوں کے درمیان فساد ڈال دے اور بغیر کسی کینے اور بغیر ہتھیار اٹھائے اندھا دھند پتھراؤ اور مار پیٹ ہو جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16129]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»

الحكم على الحديث: حسن لغيره

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16129 in Urdu