🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3295. -- باب: الجائفة
-- باب: جائفہ (وہ زخم جو پیٹ یا سینے کے جوف تک پہنچ جائے) کی دیت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16216
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، أنبأ وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا هِشَامٌ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: كَتَبَ إِلِيَّ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ نُسْخَةَ الْكِتَابِ الَّذِي عِنْدَ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ الَّذِي، كَتَبَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، فَإِذَا فِيهِ:" فِي الْأَنْفِ إِذَا أُوعِبَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةً، وَفِي الْعَيْنِ نِصْفُ الدِّيَةِ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ هُنَا لِكَ عَشَرَةٌ عَشَرَةٌ" وَقَدْ رُوِّينَاهُ مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ مُرْسَلًا وَمَوْصُولًا.
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ نے وہ نسخہ لکھ کر بھیجا جو ابوبکر محمد بن عمرو بن حزم کے پاس تھا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو لکھ کر دیا تھا، اس میں تھا: ”جب ناک جڑ سے کاٹ دی جائے تو اس میں مکمل دیت ہے اور آنکھ میں نصف دیت ہے اور سر کے انتہائی گہرے زخم میں اور پیٹ کا زخم جو آنتوں تک پہنچے اس میں ثلث دیتِ قتل ہے اور ہڈی کو ظاہر کر دینے والے زخم میں اور دانت میں پانچ پانچ اونٹ ہیں اور تمام انگلیاں برابر ہیں، ہر انگلی کے بدلے ١٠، ١٠ اونٹ ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16216]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»

الحكم على الحديث: حسن لغيره

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16216 in Urdu