السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3310. -- باب: الصحيح يصيب عين الأعور، والأعور يصيب عين الصحيح
-- باب: صحیح سالم آنکھوں والا کانے کی آنکھ پھوڑ دے، اور کانا صحیح سالم آنکھوں والے کی آنکھ پھوڑ دے تو اس کے احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 16297
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، ثنا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ: فِي عَيْنِ الْأَعْوَرِ إِذَا فُقِئَتْ عَيْنُهُ الْبَاقِيَةُ عَمْدًا الْقَوَدُ، لَا يُزَادُ أَنْ يُقَادَ بِهَا عَيْنًا مِثْلَهَا، فَإِنْ قَبِلَ فِيهَا الْعَقْلَ، فَفِيهَا الدِّيَةُ كَامِلَةً؛ لِأَنَّهَا بَقِيَّةُ بَصَرِهِ،.
ابن مسیب رحمہ اللہ کانے کی آنکھ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر اس کی باقی آنکھ جان بوجھ کر پھوڑ دی جائے تو اس میں قصاص ہے، اس کے بدلے اسی جیسی ایک آنکھ سے زیادہ قصاص نہیں لیا جائے گا، اور اگر وہ دیت قبول کرلے تو مکمل دیت ہے؛ کیونکہ وہی اس کی باقی بینائی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16297]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16297 in Urdu