السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3338. -- باب: أصل القسامة والبداية فيها مع اللوث بأيمان المدعي
-- باب: قسامہ کی اصل کا بیان، اور لوث (قتل کے ظاہری قرائن) کی موجودگی میں مدعی کی قسموں سے آغاز کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 16441
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رِجَالٍ، مِنَ الْأَنْصَارِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِيَهُودَ وَبَدَأَ بِهِمْ:" يَحْلِفُ مِنْكُمْ خَمْسُونَ رَجُلًا؟" فَأَبَوْا، فَقَالَ لِلْأَنْصَارِ:" اسْتَحِقُّوا" فَقَالُوا: نَحْلِفُ عَلَى الْغَيْبِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَجَعَلَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى يَهُودَ، لِأَنَّهُ وُجِدَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ وَهَذَا مُرْسَلٌ بِتَرْكِ تَسْمِيَةِ الَّذِينَ حَدَّثُوهُمَا، وَهُوَ يُخَالِفُ الْحَدِيثَ الْمُتَّصِلَ فِي الْبِدَايَةِ بِالْقَسَامَةِ، وَفِي إِعْطَاءِ الدِّيَةِ، وَالثَّابِتُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ وَدَاهُ مِنْ عِنْدِهِ وَقَدْ خَالَفَهُ ابْنُ جُرَيْجٍ وَغَيْرُهُ فِي لَفْظِهِ.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ انصار رضی اللہ عنہم کے لوگوں سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں سے ابتدا کرتے ہوئے انہیں کہا: ”تم میں سے 50 آدمی قسم اٹھائیں“ تو انہوں نے انکار کر دیا، پھر انصار رضی اللہ عنہم کو قسم کا کہا تو وہ کہنے لگے کہ ہم غیب پر کیسے قسم اٹھائیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں پر دیت لگا دی؛ کیونکہ وہ انہی کے علاقے سے ملا تھا۔ یہ روایت مرسل ہے کیونکہ بیان کرنے والوں کے نام نہیں لیے گئے، اور یہ قسامہ کی ابتدا اور دیت دینے کے بارے میں متصل حدیث کے خلاف ہے، اور صحیح سند سے یہ ثابت ہے کہ دیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے ادا کی تھی۔ ابن جریج وغیرہ نے اس کے الفاظ میں ان کی مخالفت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16441]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16441 in Urdu