السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3362. -- باب: : كيف يبايع النساء؟
-- باب: عورتوں سے کس طرح بیعت لی جائے گی؟
حدیث نمبر: 16568
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ نُبَايِعُهُ، فَقُلْنَا: نُبَايِعُكَ يَا رَسُولَ اللهِ عَلَى أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ، وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ"، قَالَتْ: فَقُلْنَا اللهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، هَلُمَّ نُبَايِعْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ مِثْلُ قُولِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ".
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اور بہت ساری دوسری عورتیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے آئیں تو ہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ سے بیعت کرتی ہیں کہ نہ ہم شرک کریں گی، نہ چوری، نہ زنا، نہ اپنی اولاد کو قتل اور نہ کسی پر بہتان بازی کریں گی اور نہ معروف کام میں نافرمانی کریں گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنی تم طاقت رکھو۔“ فرماتی ہیں: ہم نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہمارے اپنے نفسوں سے زیادہ مہربان ہیں، اس لیے آئیں ہم آپ کے ہاتھ پر بیعت کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا، میری سو عورتوں سے بات ایسے ہی ہے جیسے ایک عورت کے لیے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16568]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16568 in Urdu