السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3399. -- باب: الخلاف في قتال أهل البغي
-- باب: اہلِ بغاوت سے قتال کرنے کے متعلق اختلافِ آراء کا بیان۔
حدیث نمبر: 16780
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَنْبَأَ أَبُو جَعْفَرٍ الرُّزَازُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ هُوَ ابْنُ الْمُنَادِي، ثَنَا رَوْحٌ، ثَنَا عُثْمَانُ الشَّحَّامُ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَكْرَةٍ، قَالَ: وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: هَلْ سَمِعْتَ فِي الْخَوَارِجِ، مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَ: سَمِعْتُ وَالِدِي أَبَا بَكْرَةٍ، يَقُولُ عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا إِنَّهُ سَيَخْرُجُ فِي أُمَّتِي أَقْوَامٌ أَشِدَّاءُ، أَحِدَّاءُ، ذَلِقَةٌ أَلْسِنَتُهُمْ بِالْقُرْآنِ، لَا يُجَاوِزُ الْقُرْآنُ تَرَاقِيَهُمْ، أَلَا فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَأَنِيمُوهُمْ، ثُمَّ إِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَأَنِيمُوهُمْ، فَالْمَأْجُورُ مَنْ قَتَلَهُمْ".
مسلم بن ابی بکرہ رحمہ اللہ سے کسی نے سوال کیا کہ کیا خوارج کے بارے میں آپ نے کچھ سنا ہے؟ تو جواب دیا: میں نے اپنے والد سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے: ”میری امت میں ایسے لوگ آئیں گے جو بہت سخت اور تند ہوں گے اور ان کی زبانیں قرآن سے تر ہوں گی لیکن یہ قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں جائے گا۔ جب تم انہیں دیکھو تو انہیں (موت کی) نیند سلا دو (یعنی قتل کر دو)، پھر جب تم انہیں دیکھو تو انہیں نیند سلا دو، اور ان کو قتل کرنے والے کو اجر ملے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16780]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16780 in Urdu