السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3435. -- باب: ما جاء في وقف الشهود حتى يثبتوا الزنا
-- باب: گواہوں کو اس وقت تک روکے رکھنے کا بیان جب تک کہ وہ زنا کو ثابت نہ کر دیں۔
حدیث نمبر: 17013
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: مُجَالِدٌ أنبأ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ بِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنْهُمْ زَنَيَا، قَالَ:" ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ مِنْكُمْ" فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَنَشَدَهُمَا:" كَيْفَ تَجِدَانِ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي التَّوْرَاةِ؟" قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ: إِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رُجِمَا، قَالَ:" فَمَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَرْجُمُوهُمَا؟" قَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا، فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّهُودِ فَجَاءُوا أَرْبَعَةً فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوْا ذَكَرَهُ فِي فَرْجِهَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهِمَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہود ایک عورت اور مرد کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے کہ انہوں نے زنا کر لیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے دو سب سے بڑے عالموں کو بلاؤ۔“ تو صوریا کے دو بیٹوں کو لایا گیا، ان کو قسم دے کر پوچھا: ”تم تورات میں ان کا کیا حکم پاتے ہو؟“ انہوں نے کہا: تورات میں یہ ہے کہ جب چار گواہ یہ گواہی دے دیں کہ ہم نے اس کے ذکر کو اس کی فرج میں دیکھا ہے جیسے سرمچو سرمہ دانی میں ہوتا ہے تو رجم کیا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”پھر تم رجم کیوں نہیں کرتے؟“ انہوں نے جواب دیا: ہماری حکومت جاتی رہی تو ہم نے قتل کو ناپسند کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہوں کو بلایا اور چاروں نے اسی طرح بالکل صریح گواہی دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کروا دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17013]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17013 in Urdu