السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
335. -- باب: آخر وقت الظهر وأول وقت العصر
-- باب: ظہر کے آخری وقت اور عصر کے اول وقت کا بیان
حدیث نمبر: 1711
مَا أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْهَرِيُّ ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" وَقْتُ الظُّهْرِ إِلَى الْعَصْرِ وَالْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ وَالْمَغْرِبِ إِلَى الْعِشَاءِ وَالْعِشَاءِ إِلَى الْفَجْرِ" تَابَعَهُ حَبِيبُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ صَاحِبُ الْأَنْمَاطِ عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي وَقْتِ الظُّهْرِ فَقَالَ: وَوَقْتُ صَلَاةِ الظُّهْرِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ أَيْ وَقْتَ مَا صَلَّيْتَ فَقَدْ أَدْرَكْتَ وَمَوْجُودٌ فِي السُّنَّةِ الثَّابِتَةِ يَعْنِي مَا وَصَفَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى وَهِيَ.
(الف) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ظہر کا وقت عصر تک ہے اور عصر کا مغرب تک اور مغرب کا عشاء تک اور عشاء کا فجر تک۔
(ب) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ظہر کے وقت کے متعلق فرماتے ہیں کہ ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھل جانے سے عصر کی نماز تک ہے، جس وقت میں بھی تو نے نماز پڑھ لی تو نے اس کو پالیا۔
(ج) اور جو مطلب امام شافعی رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے وہ بھی سنت سے ثابت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1711]

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 1711 in Urdu